ڈسکہ میں(ن)لیگ نہیں جیتی،پی ٹی آئی ہاری ہے،فوادچودھری

ڈسکہ میں(ن)لیگ نہیں جیتی،پی ٹی آئی ہاری ہے،فوادچودھری
ڈسکہ میں(ن)لیگ نہیں جیتی،پی ٹی آئی ہاری ہے،فوادچودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری کاکہناہے کہ ڈسکہ میں(ن)لیگ نہیں جیتی،پی ٹی آئی ہاری ہے،ہارنے کی وجوہات ہیں جن پرپارٹی کے اندرتوجہ دلاتارہا۔

فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ نوازشریف کاکوئی نظریہ نہیں،(ن)لیگ کوئی نظریاتی جماعت نہیں،ان کاکہناتھا کہ طویل عرصہ اقتدارمیں رہنے سے مفاداتی ٹولہ بن جاتاہے،ان حواریوں کونظریاتی نہیں کہاجاسکتا۔

وفاقی وزیر کامزیدکہناتھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی امید عمران خان ہیں، عمران خان کے مقابلے میں کوئی سیاسی قد کاٹھ کا لیڈر نہیں ،ان کاکہناتھا کہ بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑجیساہے،پی ٹی آئی کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی،ملک کا مستقبل پی ٹی آئی اورعمران خان کی کامیابی سے وابستہ ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -