پنجاب میں کورونا کی بگڑتی صورتحال ،لاہورسمیت 7 اضلاع کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز سروسز کو محدود کردیاگیا

پنجاب میں کورونا کی بگڑتی صورتحال ،لاہورسمیت 7 اضلاع کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز ...
پنجاب میں کورونا کی بگڑتی صورتحال ،لاہورسمیت 7 اضلاع کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز سروسز کو محدود کردیاگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث لاہورسمیت 7 اضلاع کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز سروسز کو محدود کردیاگیا،ہسپتالوں کی او پی ڈیز سروسز محدود کرنے کا فیصلہ کورونا کے پھیلاﺅ کوروکنے کیلئے کیاگیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق جناح ہسپتال لاہور میں او پی ڈی کو مکمل بند کردیاگیا،سپیشلائزڈ ٹیچنگ ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور الیکٹو سرجریزبند رہیں گی ،7 اضلاع میں او پی ڈی 10 روز کیلئے محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ای این ٹی، آفتھمالوجی، ڈرماٹالوجی اور ڈینٹسری کی سروسز مکمل بند رہیں گی ،ہائی رسک 7 اضلاع میں لاہور ،فیصل آباداورملتان، راولپنڈی ،گجرات،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ شامل ہیں،پنجاب کے دیگر اضلاع میں ہسپتال کی اوپی ڈیز میں کام جاری رہے گا،او پی ڈی محدود کرنے کا فیصلہ مریضوں کی حفاظت کے پیش نظر کیاگیا،پابندی والے ہسپتالوں کے ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا مریضوں کیلئے ڈیوٹی دیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -