وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی جرمنی کے2روزہ دورے پر روانہ ہوگئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے دو روزہ دورے پرروانہ ہوگئے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شا ہ محمود قریشی کودورہ جرمنی کی دعوت جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کی جانب سے دی گئی تھی،شاہ محمودقریشی جرمن وزیرخارجہ ،جرمنی کی پارلیمنٹ کے صدرسمیت اہم قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دورے کے دوران شاہ محمود جرمن ہم منصب کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کریں گے۔دونوں وزرائے خارجہ پاک جرمنی تعلقات کا جائزہ لیں گے، وزرائے خارجہ تجارت، سرمایہ کاری، صحت، دفاع، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔