پی ٹی آئی کے اہم سابق رہنما کو بیٹے سمیت قتل کردیا گیا
کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوہاٹ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی کے سابق تحصیل صدربیٹے سمیت قتل ہو گئے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں سابقہ دشمنی پرمخالفین نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی کے سابق تحصیل صدر ملک ریاض اور بیٹے کو قتل کردیا،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرارہو گئے،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ۔