بلیک میلنگ سے تنگ خاتون کی کراچی میں خود کشی کیس میں اہم پیشرفت ، پولیس اب کیا کرنے جارہی ہے ؟ جانئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد کے علاقے شاد مان ٹاﺅن میں بلیک میلنگ سے تنگ خاتون کی خودکشی پر پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد تمام چھ ملزمان کو حراست میں لے لیاہے جن میں پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل شاہد سیکیورٹی زون ٹو میں تعینات تھا جبکہ مقدمے میں دیگر دو افراد کی شناخت اسد اور ارتضی کے نام سے ہوئی ہے ۔ ایس ایس پی سینٹر ل کاکہناتھا کہ ملزمان کے قبضہ سے موبائل فون بھی برآمد کیے گئے ہیں جنہیں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم کو بھیجا جائے گا ، ملزمان سے برآمد ہونے والے موبائل فون کا فرانزک کروایا جائے گا کیونکہ موبائل فون میں موجود تمام ڈیٹاکو ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا