کراچی: سخی حسن کے قریب بینک میں ڈکیتی ،ملزمان سونا اور رقم لوٹ کر فرار

کراچی: سخی حسن کے قریب بینک میں ڈکیتی ،ملزمان سونا اور رقم لوٹ کر فرار
کراچی: سخی حسن کے قریب بینک میں ڈکیتی ،ملزمان سونا اور رقم لوٹ کر فرار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب بینک میں ڈکیتی کے دوران ملزمان سونا اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے،بینک انتظامیہ کی جانب سے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ چار ملزمان رات گئے بینک کے اندر داخل ہوئے ،ملزمان نے دونوں سکیورٹی گارڈسے اسلحہ چھینااورانہیں یرغمال بناکر ڈکیتی کی واردات کی ۔

پولیس کاکہناہے کہ ملزمان اپنے ہمراہ گیس سلنڈرز اورکٹرمشین لائے تھے ،ملزموں نے بینک میں موجودہ تمام لاکر کاٹا،ملزمان لاکرز میں موجود تمام سامان لوٹ کر فرار ہوئے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -