مسابقتی کمیشن نے پنجاب حکومت کی چینی کی ایکس مل قیمت مقررکرنے کی مخالفت کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)مسابقتی کمیشن نے پنجاب حکومت کی چینی کی ایکس مل قیمت مقررکرنے کی مخالفت کردی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 80 روپے،ریٹیل85روپے فی کلومقررکی ہے جس سے ذخیرہ اندوزی کارحجان بڑھے گا۔
سی سی پی کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق حکومت کی مقررکردہ قیمت پیداواری قیمت سے کم ہے توملیں آپریشن بندکرسکتی ہیں،چینی کی کم قیت مقرر کرنے سے کچھ ملیں نقصان میں بھی جاسکتی ہیں۔پنجاب حکومت کاقیمت مقررکرناسی سی پی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں چینی کی زیادہ قیمت مقررکر نے سے چینی دوسرے صوبوں کومنتقل ہوسکتی ہے۔