پشاور میں یوٹیلٹی سٹورز پر 19 اشیاءپر سبسڈی دے دی گئی
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا ، گھی، چینی سمیت 19اشیاءپر سبسڈی دے دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رمضان کے پیش نظر پشاور کے یوٹیلٹی سٹوروں میں گھی پر 120روپے فی کلو ، چینی پر 32روپے ،چائے 71روپے ، آئل 20سے 25روپے، دالیں 10روپے اور مشروبات کی قیمتوں میں 33روپے تک کمی کر دی گئی ۔
کیچپ ، مسالحہ جات 10سے 15 روپے تک سستی کی گئیں جب کہ بیسن 140سے 160روپے فی کلو گرام اور کھجور فی کلو 160سے 180روپے میں فروخت ہو رہی ہے ۔