حکومت کاشتکاروں کے مسائل کے تدارک کیلئے اقدامات کررہی ہے، فخر امام

 حکومت کاشتکاروں کے مسائل کے تدارک کیلئے اقدامات کررہی ہے، فخر امام
 حکومت کاشتکاروں کے مسائل کے تدارک کیلئے اقدامات کررہی ہے، فخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) وفاقی وزیر فخر امام نے کہا ہے کہ زراعت معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت کاشتکاروں کے مسائل کے تدارک کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فخرا مام کا کہنا تھا کہگندم کی پیداوارمیں گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ہواہے امید ہے اس بارگندم کی ریکارڈپیداوارہوگی، اضافی گندم کو برآمد کرسکتے ہیں۔حکومت نے گندم کی قیمت 1800روپے فی من مقرر کی ہے،اس سال کپاس کی پیداوار متاثر ہوئی ہے جس کے کپاس کی پیداور بڑھانے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں،سرٹیفائیڈ بیج کسان کو فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،حکومت نے ٹڈی دل کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -