کورونامریضوں کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم بے پناہ دباوَکاشکار ہوچکاہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

کورونامریضوں کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم بے پناہ دباوَکاشکار ہوچکاہے،وزیراعلیٰ ...
کورونامریضوں کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم بے پناہ دباوَکاشکار ہوچکاہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونامریضوں کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم بے پناہ دباوَکاشکار ہوچکاہے،عوام کواحتیاط کرناہوگی ورنہ صورتحال خطرناک رخ اختیار کرسکتی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہورمیں مثبت کیسزکی شرح19فیصد جبکہپنجاب کے5 شہروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح15فیصدسے بڑھ چکی ہے۔لاہورکے ہسپتالوں میں کورونامریضوں کیلئے تقریباًتمام وینٹی لیٹرزیراستعمال ہیں،کورونامریضوں کیلئے حکومت اپنے تمام تروسائل استعمال اورممکنہ اقدامات کررہی ہے،ماسک پہننے سے کوروناسے بچاوَممکن ہے۔

مزید :

قومی -