پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس،15فیصدسے زائدکیسزوالے شہروں میں مزیدسخت اقدامات کی سفارش
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی برائے کورونا نے 15فیصدسے زائدکیسزوالے شہروں میں مزیدسخت اقدامات کی سفارش کر دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کابینہ کی سب کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت وزیرصحت یاسمین راشد نے کی، کمیٹی نے کورونا کی صورتحال پرتشویش کااظہارکیااور15فیصدسے زائدکیسزوالے شہروں میں مزیدسخت اقدامات کی سفارش کردی۔
کمیٹی کل این سی اوسی اجلاس میں تجاویزپیش کرےگی ،محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ لاہورمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 19فیصد تک پہنچ گئی، سرگردھااورفیصل آباد میں کیسزکی شرح 17فیصدپرپہنچ گئی،راولپنڈی،رحیم یارخان میں 15،گوجرانوالہ 14،ملتان،بہاولپور، وہاڑی اورساہیوال میں شرح 10فیصدتک پہنچ گئی ، سب کمیٹی نے ایکٹمرا انجکشن خریدنے کی اجازت دے دی ،اس کے علاوہ سب کمیٹی نے کوروناکے حوالے سے سفارشات منظورکرلیں۔