پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کو ریلیف نہ ملنے پر شکایات پر وزیر اعظم کا ایکشن،ایک لاکھ 55ہزار شکایات پرنظر ثانی کا حکم

پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کو ریلیف نہ ملنے پر شکایات پر وزیر اعظم کا ...
پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کو ریلیف نہ ملنے پر شکایات پر وزیر اعظم کا ایکشن،ایک لاکھ 55ہزار شکایات پرنظر ثانی کا حکم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کو ریلیف نہ ملنے کی شکایات پر وزیراعظم نے ایکشن لے لیا،وزیراعظم نے ایک لاکھ 55ہزار شکایات پرنظر ثانی کا حکم دیدیا، وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ غیرمطمئن شہریوں کی شکایات کو دوبارہ کھولا جائے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کاکہناہے کہ وزیراعظم کی ہدایات پر شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا،نظرثانی کیلئے شکایات اعلیٰ افسران کو تفویض کردی گئیں۔ وزیراعظم آفس کاکہنا ہے کہ متعلقہ شہری سے رابطہ اورمجازافسرکی رائے لازمی قراردی گئی ہے،پہلے مرحلے میں جائیداد کے تنازعات، امن و امان کی شکایات کاجائزہ لیاجائےگا ۔

وزیراعظم آفس کاکہناہے کہ انسانی حقوق سے متعلق شکایات کو بھی دوبارہ کھولاجائےگا،وفاقی اداروں کی 68 ہزار، پنجاب کی53ہزار شکایات پر نظر ثانی ہوگی ،خیبرپختونخوا 15ہزار، سندھ کی 13ہزار شکایات شامل ہیں۔

وزیراعظم آفس کاکہناہے کہ بلوچستان 1800 اوراسلام آباد سے1200 شکایات شامل ہیں،وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، شکایات کے ازالے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -