آئی پی ایل 2021، دہلی کیپیٹلز نے چنائی سپر کنگز کو 7 وکٹوں سے دھول چٹا دی 

آئی پی ایل 2021، دہلی کیپیٹلز نے چنائی سپر کنگز کو 7 وکٹوں سے دھول چٹا دی 
آئی پی ایل 2021، دہلی کیپیٹلز نے چنائی سپر کنگز کو 7 وکٹوں سے دھول چٹا دی 

  

ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انڈین پریمئر لیگ 2021 کے دوسرے میچ میں دہلی کیپیٹلز نے چنائی سپر کنگز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ، 189رنز کا ہدف 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔

آئی پی ایل 2021 کا دوسرا میچ وان کھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر چنائی سپر کنگز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ۔ چنائی کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 188رنز بنا پائی ۔ 189 کے ہدف کے تعاقب میں پرتھوی شاہ اور شیکھر دھون نے جارحانہ آغاز کیا ، اوپنرز نے 138رنز کی شراکت داری قائم کی جہاں پرتھوی شاہ 38 گیندوں پر تین چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 72رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے ۔شیکھر دھون نے دو چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 85رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا ، وہ شردل ٹھاکر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ مارکس سٹوینس 14رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت 15اسکورز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

چنائی کی جانب سے شردل ٹھاکر دو اور ڈیون براوؤ ایک وکٹ حاصل کر سکے ۔

اس سے قبل دہلی کیپیٹلز کی دعوت پر چنائی کی ٹیم میدان میں اتری تو ابتدا سے ہی لڑکھڑاہٹ کا شکار رہی ۔ دوسرے ہی اوور کی چوتھی گیند پر فاف ڈو پلیسز بغیر کوئی اسکور بنائے اویش خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔تین گیندوں بعد اوپنر رتو راج بھی چلتے بنے ۔

ٹاپ آرڈر معین علی نے سریش رائنا کیساتھ مل کر 53رنز کی پارٹنرشپ قائم کی جہاں 60 کے مجموعی اسکور پر معین علی ایشون کی گیند پر شیکھر دھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ، انہوں نے 24 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 36رنز بنائے ۔ سریش رائنا نے امباتی رائیڈو کیساتھ 63رنز کی شراکت داری قائم کی جہاں امباتی 23رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ سریش رائنا نے 36گیندوں پر 54رنز کی اننگز کھیلی ، انہوں نے چار چھکے اور تین چوکے بھی لگائے ۔ رویندر جدیجا نے 26جبکہ سیم کیورن نے 34رنز بنائے ۔

دہلی کیپیٹلز کے کرس ووکس اور اویش خان نے دو ،دو جبکہ روی چندرن ایشون اور ٹام کیورن نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا ۔

85رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر شیکھر دھون کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل -