وزیر اعظم کا عزم ہے پاکستان میں کوئی بھوکا نہ سوئے، سینیٹر ثانیہ نشتر

وزیر اعظم کا عزم ہے پاکستان میں کوئی بھوکا نہ سوئے، سینیٹر ثانیہ نشتر
وزیر اعظم کا عزم ہے پاکستان میں کوئی بھوکا نہ سوئے، سینیٹر ثانیہ نشتر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) سینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا عزم ہے پاکستان میں کوئی بھوکا نہ سوئے۔ اس پروگر ام کے تحت لوگوں کو فوڈ ٹرک کے ذریعے کھانا فراہم کیا جائے گا۔
”احساس کوئی بھوکا نہ سوئے“ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی نگرانی میں پورے ملک میں پناہ گاہیں کھولی گئیں ہیں اسی پروگرام کے تحت لنگر خانے بھی کھول رہے ہیں، کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت موبائل لنگر فوڈز ٹرک بھی شروع کئے گئے ہیں جن کا دائرہ کار تین شہروں تک پھیلایا جا رہا ہے، یہ پروگرام ایسے شہریوں کے لئے شروع کیا گیا ہے جو لنگر خانوں تک نہیں پہنچ سکتے،پروگرام کے تحت دیہاڑی داروں اور کم اجرت ورکر کو مفت کھانا دیا جائے گا،کھانے کی تیاری اور فراہمی ٹرک کچن کے ذریعے کی جائے گی،ٹرک مخصوص سروس پوائنٹس پر روزانہ 1500سے دوہزار افردا کو کھا نا دے گا۔
ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہقرآن سنت مستحقین اور غریب لوگوں کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہیں، احساس کے دائرے کار میں ایک وقت تین قسم کے پروگرام چل رہے ہیں، عطیات سے متعلق کل ایک اکاﺅنٹ کا اعلان کرنے جارہے ہیں،ا س پروگرام کو وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پورے ملک میں تیزی سے پھیلائیں گے۔

مزید :

قومی -