ڈسکہ میں پی ٹی آئی کو کیسے ہرایا گیا؟ فردوس عاشق اعوان کا ایسا موقف کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

ڈسکہ میں پی ٹی آئی کو کیسے ہرایا گیا؟ فردوس عاشق اعوان کا ایسا موقف کہ آپ کو ...
ڈسکہ میں پی ٹی آئی کو کیسے ہرایا گیا؟ فردوس عاشق اعوان کا ایسا موقف کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے آر اوز مسلم لیگ ن کو جتوانے میں کامیاب ہوئے ہیں، کافی ہاتھ پیر مارنے کے بعد پی ٹی آئی کی جیتی سیٹ ہرائی گئی ہے۔

 پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ علی اسجد ملہی اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ انہو ں نے اور ڈسکہ کے عوام نے منشیات فروش اور قبضہ مافیا کا مقابلہ کیاہے،ڈسکہ کی عوام نے 2018کے مقابلے میں پی ٹی آئی کو 37فیصد زائد ووٹ دئیے ہیں،پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کم نہیں ہوابلکہ بڑھا ہے۔ الیکشن کمیشن ایس او پیز کی خلاف ورز ی ہونے کے باوجود الیکشن کروانے پر بضد رہا ، اس وجہ سے ٹرن آوٹ نے سوالیہ نشان اٹھائے ہین لیگ کی قیادت کے ذریعے الیکشن جیتنے کے لئے بارہ کروڑ روپے خرچ کئے گئے،بریف کیس والی سرکار کے نواسے خرید و فروخت کرتے رہے ہیں۔

مزید :

قومی -