شہباز شریف کا ڈسکہ الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر

شہباز شریف کا ڈسکہ الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر
شہباز شریف کا ڈسکہ الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے ڈسکہ الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کردیا, شہبازشریف نے کہا ہے کہ ووٹ کی جنگ لڑنے والے کارکنان اور رہنماوں کا جمہوری جدوجہد میں سنہری حروف سے نام لکھا جائے گا ،نوازشریف اور شہبازشریف کو آپ سب پر فخر ہے، اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجالائیں، عوام کا شکریہ ادا کریں ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ووٹ کی جمہوری جدوجہد سنہری حروف سے لکھی جائے گی،ووٹ چوری کرنے سے عوام کی محبت کو مسلم لیگ ن سے دور نہیں کیا جاسکتا، عوام کی محبت اور اعتماد ہی ہماری سب سے بڑی دولت ہے،آج پاکستان سے وہی آواز آرہی ہے جس کا فیصلہ ڈسکہ کی عوام نے کیا، اللہ کو منظور ہوا تو اب قوم کوغربت سے نجات دلائیں گے، ن لیگ ایک بار پھر مہنگائی اور دوسری مشکلات سے نجات دلائے گی، غریبوں کا چولہا جلے گا اور صنعتوں کا پہیہ رواں ہوگا، عوام اور کارکنا ن اپنے حوصلے بلند رکھیں ان کی محنت رنگ لا رہی ہے۔

مزید :

قومی -