رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب اور کس شہر میں ہوگا؟ اعلان ہوگیا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب اور کس شہر میں ...
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب اور کس شہر میں ہوگا؟ اعلان ہوگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ رمضان کاچانددیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس منگل کوپشاورمیں ہوگا۔

نجی ٹی وی جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئےچیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ تمام علما کرام کی مشاورت اورشہادتوں کے بعد چاند کاا علان کریں گے،مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت تمام علمانے بھائی چارے کی فضاقائم کی ہے،وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی سمیت دیگرسائنسی اداروں کوکمیٹی کامستقل ممبربنادیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -