" ایک ضمنی الیکشن نااہل شریف خاندان کی ڈوبتی سیاست کا سہارا نہیں بن سکتا" ڈسکہ میں شکست پرحکومتی موقف بھی آگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک ضمنی الیکشن نااہل شریف خاندان کی ڈوبتی سیاست کا سہارا نہیں بن سکتاہے،جیتے تو ٹھیک، ہارے تو ریاست کیخلاف بیانات نااہل لیگ کی منافقت ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ماضی میں پنجاب میں شریف خاندان کی سرپرستی میں قبضہ مافیاز کا راج تھا،دہائیوں تک ملک پر مسلط رہنے والے آل شریف اپنے انجام کے قریب ہیں، کرپٹ عناصر سے پنجاب میں 450 ارب کی سرکاری زمین واگزار کرا چکے ہیں جبکہ پنجاب میں 10 ہزار سے زائدسکول، بیسک ہیلتھ یونٹس کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا چکا ہے۔قومی اداروں کو گروی رکھ کر اپنے ذاتی اثاثے بڑھانے والوں نے اپنے دور حکومت میں صرف عوام کو لوٹا ہے۔