این اے 249کی نشست پیپلز پارٹی نے کب جیتی تھی ؟ آصف علی زرداری تاریخ سامنے لے آئے

 این اے 249کی نشست پیپلز پارٹی نے کب جیتی تھی ؟ آصف علی زرداری تاریخ سامنے لے ...
 این اے 249کی نشست پیپلز پارٹی نے کب جیتی تھی ؟ آصف علی زرداری تاریخ سامنے لے آئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ این اے 249کی نشست پیپلز پارٹی کی ہے، پی پی پہلے یہ سیٹ جیت چکی ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی کے حلقہ این اے 249پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کی ہے اورپارٹی رہنماﺅں نے سابق صدر کوضمنی الیکشن پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔پارٹی عہدیداروں نے آگا ہ کیا کہ پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں کامیاب ہو سکتی ہے،سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کی ہے،1988کے انتخابات میں بھی ہم نے یہ سیٹ جیتی تھی۔

مزید :

قومی -