سعودی عرب میں پٹرول مہنگا، ایک لٹر کتنے کا ہوگیا؟ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

سعودی عرب میں پٹرول مہنگا، ایک لٹر کتنے کا ہوگیا؟ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے
سعودی عرب میں پٹرول مہنگا، ایک لٹر کتنے کا ہوگیا؟ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ملک سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

سرکاری تیل کمپنی ارامکو کی جانب سے گیسولین 91 کی قیمت 1.90 ریال سے بڑھا کر 1.99 ریال (81 روپے 14 پیسے) کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گیسولین 95 کی قیمت کو اپریل کے مہینے کیلئے 2.04 ریال سے بڑھا کر 2.13 ریال ( 86 روپے 85 پیسے) کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں اپریل کیلئے ڈیزل کی قیمت 0.52 ریال (21 روپے 20 پیسے) جبکہ کیروسین آئل کی قیمت 0.70 (28 روپے 54 پیسے) مقرر کی گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -بزنس -