وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا پر قابو پانے کے لئے مزید سخت اقدامات کا عندیہ

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا پر قابو پانے کے لئے مزید سخت اقدامات کا عندیہ
 وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا پر قابو پانے کے لئے مزید سخت اقدامات کا عندیہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےکہاہےکہ کورونامریضوں کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم بے پناہ دباو کا شکار ہوچکا ہے ،کورونا کوکنٹرول کرنے کے لئے مزیدسخت اقدامات کرناہوںگے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب کے پانچ شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح15فیصد سے بڑھ چکی ہے ،لاہور میں مثبت کیسز کی شرح19فیصد سے تجاوز کرچکی ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلئےمختص تقریباً تمام وینٹی لیٹر زیر استعمال آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کیلئے حکومت اپنے تمام تر وسائل استعمال اورممکنہ اقدامات کررہی ہے ،عوام کو احتیاط کرنا ہوگی،صورتحال خطرناک رخ اختیار کررہی ہے، ماسک پہننے سے کورونا سے بچاو ممکن ہے ،گھر سے باہر بغیر ماسک کے آنا خطرے سے خالی نہیں ۔

مزید :

کورونا وائرس -