ڈاکٹر شاہد مسعود نے آصف زرداری اور سوئس اکاونٹس کے حوالے سے ایسا دعوی کردیا کہ نیب بھی چکرا جائے

ڈاکٹر شاہد مسعود نے آصف زرداری اور سوئس اکاونٹس کے حوالے سے ایسا دعوی کردیا ...
ڈاکٹر شاہد مسعود نے آصف زرداری اور سوئس اکاونٹس کے حوالے سے ایسا دعوی کردیا کہ نیب بھی چکرا جائے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے سوئس اکاونٹس سے 60 ملین ڈالر نکال لیے تھے ،یہ اب زرداری کے پیچھے سوئیزرلینڈ کیا لینے جائیں گے؟ معلوم کریں وہ پیسے کہاں گئے، یہ پیسے لینے جائیں گے وہ پوچھیں گے کس اکاونٹ میں ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال جہانگیرترین مسلم لیگ ن یا پیپلزپارٹی میں جائیں گے، وفاقی وزراءعمران خان کو تنگ کریں گے لیکن ان کا یہ ہے کہ گھبرانا نہیں ہے، نیب کے دو سابق سربراہان کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے،عمران خان کے دور میں بننے والے کمیشنز اور کمیٹیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، ادویات، چینی، آٹا، قرضہ، پٹرولیم کمیشن، سیاسی میڈیا مافیا کسی انکوائری کا نتیجہ نہیں نکلنا، یہ صرف اشیاءکی قیمتیں ہی ٹھیک کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دو سابق چیئرمین نیب کے خلاف کیوں انکوائری کررہے ہیں؟ اس سے پہلے کیوں نہیں انکوائری ہوئی؟بتایا جائے کہ زرداری صاحب کے پیچھے سوئیٹزرلینڈ کیا لینے جائیں گے؟کیا انہیں پتا کہ  آصف زرداری نے تو  سوئس اکاونٹس سے پیسے نکال لیے ہیں، وہ پیسے کہاں گئے ؟ہم سے رابطہ کریں، زرداری نے 2011ءمیں پیسے نکلوا لیے تھے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ایک بات عمران خان نے اچھی کی ہے کہ اب ہر تھوڑی دیر بعد پریس کانفرنس نہیں ہورہی، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جو ٹوٹی ہے اس میں کچھ ہے، یہ کہیں نہ کہیں جاکر پھر اکٹھے ہوجائیں گے اور کہیں گے غلط فہمیاں ہوگئی تھیں،عمران خان شریف آدمی ہے اس کو سیاست میں گھما کر رکھ دیا ہے،کسی نے جہانگیرترین کوان کے پیچھے لگا دیا،پٹرولیم بحران تو پچھلے سال پیدا ہوا تھا لوگ پیسا کھا گئے ہیں، اس انکوائری کا کیا فائدہ ہوگا؟ یا تو بجلی اور پٹرول کے پیسے واپس کریں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -