بیوی نے اپنے شوہر کو زندہ جلادیا، افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی

بیوی نے اپنے شوہر کو زندہ جلادیا، افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی
بیوی نے اپنے شوہر کو زندہ جلادیا، افسوسناک وجہ بھی سامنے آگئی
سورس:   File/Wikimedia Commons

  

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں خاتون نے بیمہ کی رقم حاصل کرنے کیلئے اپنے ہی شوہر کو زندہ جلادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 62 سالہ رنگ راج نامی شہری پاور لوم کا کام کرتا تھا جس کا 13 مارچ کو ایکسیڈنٹ ہوا اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔ رنگ راج کو ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ 8 اپریل تک زیر علاج رہا۔ 8 اپریل کو ہسپتال سے چھٹی ملی تو رنگ راج کی بیوی جوتھمنی اور رشتہ دار راجا ایک وین میں اسے گھر لے جانے لگے۔ راستے میں سنسان جگہ دیکھ کر بیوی جوتھمنی نے راجا کے ساتھ مل کر گاڑی پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگادی جس کے نتیجے میں رنگ راج کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کیں تو انکشاف ہوا کہ 57 سالہ جوتھمنی نے ساڑھے تین کروڑ روپے کی بیمے کی رقم حاصل کرنے کیلئے اپنے ہی شوہر کو زندہ جلایا۔ اس کام کیلئے اس نے راجا کو ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا جس میں سے 50 ہزار پیشگی ادا کیے گئے تھے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -