’ کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام سے فلاحی ریاست کے قیام کی عملی پیش رفت ہو چکی :سردار تنویر الیاس 

’ کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام سے فلاحی ریاست کے قیام کی عملی پیش رفت ہو چکی ...
’ کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام سے فلاحی ریاست کے قیام کی عملی پیش رفت ہو چکی :سردار تنویر الیاس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماسردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے احساس پروگرام کے تحت '' کوئی بھوکا نہ سوئی'' پروگرام کا اجراءفلاحی ریاست کے قیام اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کی جانب ایک اور عملی پیشرفت ہے، موجودہ حکومت معاشرے کے مالی لحاظ سے کمزور اور غریب لوگوں کی فلاح کیلئے نظر آنے والے اقدامات کررہی ہے، اب تک احساس پروگرام کے تحت متعدد اقدامات شروع کئے جا چکے ہیں جن سےمعاشرے کےمستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں، وزیراعظم نے رمضان المبارک کی آمد پر آٹھ ارب روپے کا عوام کےلئے خصوصی پیکیج دیا ہے، ان میں تمام اشیائےخوردونوش موجود ہیں،غریب طبقےکی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اُٹھانا موجودہ حکومت کی ترجیحات کا اہم ترین حصہ ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتی ہے لیکن ماضی کے حکمرانوں نے جس طرح ملک کو بیدردی سے لوٹا ہے اس کے باعث وزیراعظم کو تلخ فیصلے کرنے پڑرہے ہیں، رمضان میں وفاقی حکومت یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ سستی اشیاءدینا چاہتی ہے اور اس کےلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، سرکاری گندم کا کوٹہ بیچنے والی فلورملوں اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی،پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے انتظامی افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کرنے کی ہدایات دی ہیں، سستے رمضان بازاروں میں سرکاری نرخ سے بھی کم قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعظم عمران خان کے فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کی تکمیل کیلئے تمام جاری اقدامات سے بھر پور تعاون کررہی ہے۔ اُنہوں نے '' کوئی بھوکا نہ سوئی'' پروگرام کے کامیاب اجراءپر وزیراعظم عمران خان، احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ،یہ وہ ماہ مقدس ہے کہ جس میں اللہ کریم کی بے پایاں رحمت اپنے عروج پر ہوتی ہے،یہ ایسا مقدس مہینہ ہے کہ جس میں اجروثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے ، نفل کا درجہ فرض میں بدل جاتا ہے اور فرائض کا اجر ستر گنا بڑھ جاتا ہے،رمضان صبر اور ضبط نفس کا مہینہ ہے، مسلمان قرآن سے لگاواختیار کریں تاکہ دنیا و آخرت میں ان کی کامیابی ممکن ہو، رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے، اس ماہ میں ہر مسلمان قرآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھے اور سمجھے تاکہ اس کی زندگی میں تبدیلی نظر آئے ۔

مزید :

قومی -