پنجاب بھرمیں میڈیکل کالجز و نرسنگ سکولز 10دن کےلئے بند ، سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بھی بندکرنےکا فیصلہ

پنجاب بھرمیں میڈیکل کالجز و نرسنگ سکولز 10دن کےلئے بند ، سرکاری ہسپتالوں کی ...
پنجاب بھرمیں میڈیکل کالجز و نرسنگ سکولز 10دن کےلئے بند ، سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بھی بندکرنےکا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں پیر(کل) سے 10دن کے لیے سرکاری ونجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ سکولز بند کرنےکا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ سات اضلاع میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بھی بند رکھی جائیں گی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے کے سرکاری ونجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ اسکولز 12اپریل سے 10دن کے لیے بند رہیں گے،محکمہ صحت کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،اس کے علاوہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت صوبے کے سات اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سات اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں چارشعبوں کی اوپی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ 20اپریل تک بند رہیں گی،ان اضلاع میں لاہور، گوجرانوالا، گجرات سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے ہسپتال شامل ہیں جہاں ڈرماٹالوجی، این این ٹی، ڈینٹسٹری اور آپتھامالوجی کے شعبوں کی او پی ڈیز بند رہیں گی تاہم دیگر شعبوں کی او پی ڈیز کھلی رہیں گی۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں کو او پی ڈی کے باہر ماسک فراہم کیے جائیں گے،20اپریل کو کورونا کی صورت حال کا جائزہ لے کردوبارہ فیصلہ کیا جائےگا۔

مزید :

کورونا وائرس -