"پی ڈی ایم میں شامل یہ لوگ حکومت کو فائدہ پہنچا رہے ہیں " پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس ملنے پر سینیٹر پلوشہ خان آگ بگولہ ہو گئیں

"پی ڈی ایم میں شامل یہ لوگ حکومت کو فائدہ پہنچا رہے ہیں " پیپلز پارٹی کو شوکاز ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماءسینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس دینے کا حق  پاکستان  ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی کسی جماعت کو حاصل نہیں ہے،جن لوگوں نے پی ڈی ایم کو ریزہ ریزہ کیا قیادت کو انہیں ضرور تلاش کرنا چاہیے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو کیوں خیر آباد کہے؟  پی ڈی ایم کے کچھ لوگ حکومت کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کو تجویز دی کہ پنجاب میں حکومت کو نقصان پہنچانا چاہیے،جہانگیر ترین کے ساتھ اتنا بڑا گروپ سامنے آگیا، اپوزیشن کو ان کی بات ماننی چاہیے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بنا کر پیپلز پارٹی نے اچھا کام کیا یا برا ؟اس کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، ن لیگ نے نہیں ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -