منہاج القرآن سپین کے زیر اہتمام “استقبال رمضان “کی مناسبت سے محفل نعت

منہاج القرآن سپین کے زیر اہتمام “استقبال رمضان “کی مناسبت سے محفل نعت
منہاج القرآن سپین کے زیر اہتمام “استقبال رمضان “کی مناسبت سے محفل نعت

  

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں “استقبال رمضان المبارک” کی مناسبت سے عظیم الشان محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔ 

 سیف علی نے تلاوت کلامِ کا شرف حاصل کیا۔ بعد ازاں نعت رسول ﷺ کے لیے حافظ حیدر علی تشریف لائے۔ اس محفلِ نعت میں معروف ثناءخوان ارشد خان نقشبندی، محمد عاطف احتشام اور سیف علی نے نعت رسول ﷺ کی سعادت حاصل کی ،اختتام میں صدر منہاج القرآن سپین حسنات ہاشمی نے تمام شرکا کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور آئندہ رمضان المبارک کا لائحہ عمل بیان کیا۔اس محفل میں کثیر تعداد نے شرکت کر کے رمضان کا استقبال کیا۔

مزید :

تارکین پاکستان -