فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنانے کاحتمی فیصلہ کب ہو گا ؟ سینیٹر شبلی فراز نے کھل کر بتا دیا 

 فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنانے کاحتمی فیصلہ کب ہو گا ؟ سینیٹر شبلی فراز ...
 فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنانے کاحتمی فیصلہ کب ہو گا ؟ سینیٹر شبلی فراز نے کھل کر بتا دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ فواد چوہدری اچھے وزیر اطلاعات ہو سکتے ہیں,انہیں وزارت دینےکاابھی حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا،امید ہےیہ فیصلہ آئندہ ہفتے تک ہوجائے  گا جو وزیر اعظم عمران خان چاہیں گے ویسا ہی ہو گا۔

 نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) سے نہ پہلے خطرہ تھا اور نہ اب کوئی خطرہ ہے، یہ چوں چوں کا مربہ ہے ، پیپلز پارٹی بہتر سیاست کر رہی ہے ، مسلم لیگ (ن) کا رویہ غیر سیاسی اور آمرانہ ہے،مریم نواز کی تقاریر کا محور صرف والد کو بچانا تھا ،مریم نواز کے رویہ کی وجہ سے پی ڈی ایم کو نقصان ہوا ،یہ سمجھتی ہیں کہ پی ڈی ایم کی دوسری جماعتیں صرف تالیاں بجانے کے لئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ضمنی انتخاب میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی ، دھاندلی کرنا صرف مسلم لیگ (ن) کا شیوہ ہے،ہم نے کوئی حکومتی مشینری استعمال نہیں کی، ہمارے ووٹ کم ہونے کی بجائے بڑھے ہیں ، 92 ہزار ووٹ کم نہیں ہوتے، جیسی باتیں( ن) لیگ کر رہی ہے ایسے تو ہماری ضمانتیں ضبط ہو جانی چاہئیں تھی ۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ فواد چوہدری اچھے وزیر اطلاعات ہو سکتے ہیں انہیں وزارت دینے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ، امید ہے یہ فیصلہ آئندہ ہفتے تک ہو جائے گا، جو وزیر اعظم عمران خان چاہیں گے ویسا ہی ہو گا۔

مزید :

قومی -