آسٹریا میں تین دن میں دو لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

آسٹریا میں تین دن میں دو لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی
آسٹریا میں تین دن میں دو لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا بھرمیں جمعرات سے ہفتہ تک دو لاکھ سے زائد افراد کو مزید کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ گزشتہ تین دنوں لگاتار روزانہ 60 ہزار سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے مجموعی طور پر ان تین دنوں میں دو لاکھ تین ہزار988افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
 کورونا ویکسین کے تین دن کے دوران ایک لاکھ 22ہزار922 افراد نے پہلی جزوی ویکسی نیشن حاصل کی اور آٹھ لاکھ ایک ہزار چھیاسٹھ افرا کو مکمل حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ آسٹریا بھر میں پہلے ہی کل 20لاکھ 89ہزار988 کورونا حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جو
 16.6 فیصد آبادی نے پہلی ویکسین کا ٹیکہ لگوا لیا ہے۔ آسٹریا میں اس وقت 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پر توجہ دی جارہی ہے۔ ان میں سے 44.78 فیصد کو اب تک کورونا ویکسینیشن کی کم از کم ایک خوراک موصول ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ویکسینیشن مہم فی الحال زیادہ خطرہ والے مریضوں پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔آسٹریا میں اب 16،5 فیصد آبادی نے کورونا وائرس کے خلاف ابتدائی ویکسین حاصل کی ہے جو تقریبا 15 لاکھ افرادہیں۔6.9 فیصد آبادی نے پہلے ہی دوسری ویکسینیشن بھی لگوا لی ہے۔