فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو ایسا پیغام دے دیا کہ مریم نواز بھی حیران رہ جائیں 

فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو ایسا پیغام دے دیا کہ مریم نواز بھی حیران رہ ...
فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو ایسا پیغام دے دیا کہ مریم نواز بھی حیران رہ جائیں 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بننے کے شروع سے ہی نظر آ رہا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا آپس میں گزارہ مشکل ہے، دونوں جماعتوں کی پہلے دن سے ہی حکمت عملی ایک دوسرے سے مختلف تھی، یہ لوگ صرف ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے اکٹھے ہوئے تھے لہذا پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں ہے، استعفوں کی سیاست کا دور گزر چکا، اب اصلاحات کی سیاست کا دور ہے، اپوزیشن جماعتیں استعفوں اور احتجاجی سیاست سے باہر آ کر حکومت کی اصلاحات کی تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے ساتھ دیں تاکہ ملک اور عوام کو فائدہ ہو۔

نجی ٹی وی چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین  نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کی اندرونی لڑائی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے، سیاست میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں، ہمیں اپوزیشن کی ناکامی پر خوش ہونے سے کیا ملے گا، ہم تو صرف اتنا چاہتے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اہم سیاسی جماعتیں ہیں، وہ پارلیمنٹ میں آئیں تاکہ ہم مل کر انتخابی اور جوڈیشل اصلاحات سے کریں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں اختلافات بڑے واضح ہیں، پیپلزپارٹی ملکی سیاست میں ایک بڑی سٹیک ہولڈر ہے،اس کی ایک صوبےمیں حکومت ہے،وہ کیوں کسی دوسری جماعت کیلئے قربانی دیتی؟ اب ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنے اپنے راستے چلیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی پریشانی نہیں ہے، ہم متعدد بار اپوزیشن کو اصلاحات کی دعوت دے چکے ہیں، ہم نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کے حوالے سے تجاویز اور آئینی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں، اب ہم انتظار کر رہے ہیں کہ اپوزیشن اپنی تجاویز لے کر آئے تاکہ اس کے اوپر ہم آگے بڑھیں، اس سے زیادہ اپوزیشن کو اور کیا خوشگوار ماحول دیں ؟۔

مزید :

قومی -