نیا پرانا نہیں،نظام قرآن والا پاکستان چاہیے،اشرف جلالی

  نیا پرانا نہیں،نظام قرآن والا پاکستان چاہیے،اشرف جلالی

  

لاہور(پ ر) تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے عمران خان حکومت کے خاتمے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں نیا یا پرانا نہیں، نظامِ قرآن والا پاکستان چاہیے۔ عوام کا خون چوسنے والوں کے باریاں بدلنے سے کبھی عوام  کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ کرپشن کے سورماؤں کو پھر مسلط کر دیا گیا ہے۔ اتنی بڑی قومی امانت ضمانت پر باہر آئے ملزموں کے سپرد کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ تحریک عدمِ اعتماد کامیاب تو ہو گئی مگر آنے والوں پر بھی قوم کو اعتماد نہیں ہے۔ خوشی اس دن ہو گی جب ملک کی باگ ڈور بااعتماد لوگوں کے پاس ہو گی۔ برسر اقتدار آنے والی جماعتوں میں منشور کی یکجہتی نام کی کوئی چیز نہیں۔ یہ ایک ہجوم ہے جس میں ہر کسی کی جدا جدا منزل ہے۔ یہ اس ملک کی بد قسمتی ہے کہ عدالتی مجرموں کو ایوانوں کا شو پیس بنایا جارہا ہے۔ اصل مسئلہ ملک کو بے یقینی کے حالات سے نکال کر منزل کی طرف گامزن کرنا ہے۔ وینٹی لیٹر پہ چلتے پاکستان کے لیے مستقل بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے۔ موسمی، مفاداتی اور سازشی سیاست دان ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں جن سے چھٹکارے کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -