کراچی کے لوگوں نے پی پی،ایم کیو ایم اتحاد مسترد کر دیا،الطاف شاہد

کراچی کے لوگوں نے پی پی،ایم کیو ایم اتحاد مسترد کر دیا،الطاف شاہد

  

  لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اورمتحدہ کے درمیان حالیہ اتحاد فطری نہیں لہٰذاء یہ کسی وقت بھی اختتام پذیرہوسکتا ہے۔شہرقائد کے عوام سمیت پاکستانیوں نے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے مابین سیاسی سرکس کومسترد کردیا۔ پاکستان کے سنجیدہ طبقات کو ان دونوں دھڑوں کے درمیان نام نہادمعاہدے سے کسی خیرکی امید نہیں۔ایم کیو ایم والے ہرحکمران کیلئے دستیاب ہوتے ہیں،ان کیلئے اپنی سیاسی وفاداریاں نیلام کرناکوئی بڑی بات نہیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ مہاجرین کی محرومیوں پرسمجھوتہ کرنیوالے کرداران کے نام پرسیاست چمکانا بندکردیں، مہاجرین کے ترجمان اورپاسبان صرف سیّد مصطفی کمال ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کی رابطہ عوام مہم کوبھرپور پذیرائی ملی ہے، وہ عوام کے نبض شناش اورایک فرض شناس قومی لیڈر ہیں۔جس حکمران کے پیروں میں اتحادیوں کی بیڑیاں ہوں وہ ڈیلیور نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی اشتہاری مہم میں نام نہاد تعمیروترقی کے بلندبانگ دعو?ں سے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔سندھ کے عوام کامعیار زندگی دیکھتے ہوئے لگتا ہے وہ آج بھی سترکی دہائی میں جی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہرقائد? میں امن وآشتی اورخوشحالی کے ساتھ ساتھ سندھ بھر میں حقیقی تعمیروترقی کیلئے پاک سرزمین پارٹی کومینڈیٹ دینا ہوگا۔پی ایس پی کی قیادت اپنے سیاسی وانتخابی وعدے وفاکرنے کے معاملے میں اپناثانی نہیں رکھتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -