سودی نظام کے خاتمہ سے معاشی مشکلات کم ہوں گی،پیر عبدالقدوس

سودی نظام کے خاتمہ سے معاشی مشکلات کم ہوں گی،پیر عبدالقدوس

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام (س)پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین اور مولانا طیب عثمانی سمیت دیگر نے سپریم کورٹ کے ججز کے فیصلے اورملک میں حکومت کی تبدیلی کو ملک اور قوم کے لئے خوش آئند اور باعث عزت قرار دیتے ہوئے امید کی ہے کہ وہ ملک میں سود سے پاک معاشی نظام کے نفاذکے ذریعے سے ملکی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ،حکومت کا کام صرف اپنی حکومت کا تحفظ نہیں ہو نا چاہیے بلکہ اللہ کی حدود کا تحفظ بھی حکومت کی ذمے داری ہے،حکمران اور عوام اللہ کو راضی کریں۔اس سے صدق دل سے معافی مانگیں اللہ رب العزت وطن عزیز کے تمام مسائل حل کر دیں گے۔

،مو جو دہ نظام میں امیر اور غریب کا فرق ختم نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ملک سے مہنگائی کا طوفا ن تھم سکتا ہے۔ رمضان المبارک میں مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے رہی سہی کسر ذخیر ہ اندوروں نے پوری کر دی ہے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو بے حال کر دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -