ملکی بھاگ ڈور اب صحیح ہاتھوں میں جارہی ہے،عنیزہ فاطمہ

ملکی بھاگ ڈور اب صحیح ہاتھوں میں جارہی ہے،عنیزہ فاطمہ

  

   لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ نے سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیجنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی بھاگ ڈور اب صحیح ہاتھوں میں جا رہی ہے انشاء اللہ بہت جلد عوام کی مشکلات میں کمی آنا شروع ہو جائیگی۔ ملک آگے بڑھے گا، میاں نواز شریف کی سرپرستی ورہنمائی اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں وطن عزیزترقی کی منزلیں طے کرے گا۔گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں گفتگ وکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے، ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو پھر مٹ جاتا ہے۔ جمہوریت بہترین انتقام ہے، سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت مظبوط ہوگی۔سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکومت کے موقف کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد مرکز میں وزیراعظم شہباز شریف اور پنجاب میں حمزہ شہباز وزیراعلی ہوں گے۔انشاء اللہ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -