ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹر ...

  

            لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن سے ڈاکو احسان کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کران سے 5 لاکھ 33 ہزار نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے  نشتر کالونی سے ڈاکو خیام اوراس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 6لاکھ 40 ہزار نقدی و طلائی زیورات،فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عدیل سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں ڈاکوؤں نے ارشد سے60 ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں ڈاکوؤں نے آصف سے29ہز ار روپے اور موبائل فون،. ساندہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے زاہد سے45 ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے غضنفر علی 1لاکھ روپے اور موبائل فون، ملت پارک میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مبشر سے 35ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے داؤد سے25ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے نعمان سے22ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا جبکہ گلبرگ، ڈیفنس، لاری اڈہ، قلعہ گجر سنگھ،فیکٹری ایریا،ہنجروال سے گاڑیاں اور لٹن روڈ، شیراکوٹ، ٹاؤن شپ،رائے ونڈ، مصری شاہ، اچھرہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -