گزشتہ ہفتے چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث30ملزمان گرفتارکئے گئے

    گزشتہ ہفتے چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث30ملزمان گرفتارکئے گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی صاعد عزیز نے ڈولفن و پی آریو کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن 15 پر1351کالز موصول ہوئیں جن پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا سٹاپ اینڈسرچنگ کے دوران50ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں،02 گاڑیوں اور59ہزار315 اشخاص کی چیکنگ کی گئی۔چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث30 ملزمان گرفتارکئے گئے ملزمان کے قبضہ سے کار، 114موٹر سائیکلیں، 09 موبائل فونزونقدی برآمدکی گئیں  اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  5پستول، رائفل، 05 میگزین اورمتعدد گولیاں قبضہ میں لی گئیں منشیات فروشوں کے قبضہ سے آئس و چرس برآمدکی گئی دورانِ پٹرولنگ 5اشتہاری، 13عادی مجرمان گرفتار جبکہ 22عدالتی مفروران بھی حراست میں لئے گئے ڈولفن و پی آریو جوانوں نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے76 شہریوں کی مدد کی دورانِ پٹرولنگ کوائف کی تصدیق نہ ہونے پر152موٹر سائیکلیں، 2 گاڑیاں تھانوں میں بند جبکہ 207اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی وموٹر سائیکل کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں ملوث40، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی میں ملوث2،2 ملزمان گرفتارکئے گئے۔ 

ملزمان کے قبضہ سے کار، 114موٹر سائیکلیں، 09 موبائل فونزونقدی برآمدکی گئیں

مزید :

علاقائی -