قصور،لڑائی جھگڑے کے واقعات، فائرنگ سے 5افرادزخمی

  قصور،لڑائی جھگڑے کے واقعات، فائرنگ سے 5افرادزخمی

  

قصور(بیورورپورٹ)قصور کے گردونواح میں لڑائی جھگڑا کے تین مختلف واقعات میں فائرنگ کر کے پانچ افراد کو زخمی کر دیا  تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر قصور کے علاقہ کھارہ میں چالیس سالہ نذیر احمد اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس کا مخالف محمد اعظم مئیو جس کے ساتھ زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا تو اعظم نے فائرنگ کر کے نذیر کو زخمی کر دیا امجد مقصود نامی شخص نے فون کر کے پولیس تھانہ الہ آباد کو بتایا کہ سابقہ رنجش پر مراٹھیاں کے رہائشی شکیل بھٹی نے پینتیس سالہ پرویز اور چالیس سالہ اس کے بھائی جاوید اور ساٹھ سالہ اس کے والد حاکم علی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ لین دین کے تنازعہ پر واپڈاآفس کھڈیاں کے نزدیک سے ہریکے نول کے رہائشی فرمان نے فائرنگ کر کے اپنے مخالف طفیل کو زخمی کر دیا زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -