عطائی ڈاکٹر نے ساتھیوں سے ملکر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر اور ڈرائیور کو زخمی کر دیا 

  عطائی ڈاکٹر نے ساتھیوں سے ملکر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر اور ڈرائیور کو زخمی کر دیا 

  

فیروزوالہ( نمائندہ پاکستان) عطائی ڈاکٹر  نے اپنے حامیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر حملہ کر کے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر فیروزوالہ اور ڈرائیور کو زخمی کر دیا  کپڑے پھاڑ ڈالے کاغذات چھین لیے اورفرار ہوگئے بتایا گیا کہ  ڈپٹی ہیلتھ آفیسر تحصیل فیروز والا ڈاکٹر غلام مصطفی ساحر اپنے عملے کے ہمراہ  لاہور شرقپور روڈ کی آبادی نواں پنڈ میں چھاپہ مار کر   جعلی عطائی ڈاکٹر ذیشان کو پکڑ لیا اور کلینک کو سیل کردیا کلینک سے ملنے والی  ادویات قبضہ میں لیکر تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دی اور ان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کروا دیا  ڈپٹی ہیلتھ آفیسر فیروزوالا ڈاکٹرغلام مصطفیٰ نے دکان کی سیل توڑنے کے بارے میں دریافت کیا جس پر ذیشان اور اس کے حامی افراد  پرویز اور نفیس وغیرہ نے مسلح ہو کر حملہ کر کے ڈاکٹر غلام مصطفی اور ڈرائیوررضوان بٹ کو زخمی کر دیا  ان کے کپڑے پھاڑ دئیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

  ہیتاہم پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی

مزید :

علاقائی -