لائف ٹرسٹ ہسپتال موضع مراکہ میں فنڈ ریزنگ افطار ڈنر

  لائف ٹرسٹ ہسپتال موضع مراکہ میں فنڈ ریزنگ افطار ڈنر

  

لاہور(پ ر) لائف ٹرسٹ ہسپتال موضع مراکہ لاہور کی طرف سے نجی ہوٹل میں فنڈریزنگ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تقریب میں مہمان خصوصی سابق صدر وفاقی چیمبر و کامرس میاں انجم نثار اور صدر وفاقی چیمبر آف کامرس عرفان اقبال شیخ نے شرکت کی تقریب میں چیئرمیں لائف ٹرسٹ میاں طارق نثار، فاؤنڈر لائف ٹرسٹ کامران مسعود مگوں  و دیگر عہداداران جن میں صدر میاں ریاض  میاں جلیل، ناصر احمد سہگل، عاصم انعام مگوں، حنان مسعود مگوں  اور احمد رضا نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین لائف ٹرسٹ ہسپتال طارق نثار نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں لائف ہسپتال ایک ڈسپنسری سے 125 بیڈز پر مشتمل ایک جدید ہسپتال ہے جہاں ماہانہ 32ہزار مریضوں کے مفت علاج پر ڈیڑھ کروڑ روپے ماہانہ خرچ کیا جاتا ہے۔ فاؤنڈر لائف ہسپتال کامران مسعود مگوں نے دوستوں اور شرکاء  سے لائف ہسپتال کے لیے مالی تعاون کی اپیل بھی کی۔تقریب میں لائف ہسپتال کی گزشتہ سالوں کی کارکردگی رپورٹ بھی رکھی گئی صدر وفاقی چیمبر آف کامرس عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ لائف ہسپتال ایک تحریک کا نام مفت علاج کے لیے بہترین اقدامات کر ررہا ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -