عمران خان نے عوام کو سہولیات سے محروم کر دیا تھا،اشر ف بھٹی

عمران خان نے عوام کو سہولیات سے محروم کر دیا تھا،اشر ف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ یلکم بیک ٹو اولڈ ترقی پذیر پاکستان، نام نہاد نئے پاکستان کے دعوے دار عمران خان نے تو عوام کو جو پرانے پاکستان میں سہولیات میسر تھیں وہ بھی چھین لی تھیں اب ہم نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک ترقی کرنے والے پرانے پاکستان میں دوبارہ قدم رکھ لیا ہے اب انشااللہ تعالیٰ مہنگائی بے روز گاری اور سیاسی عدم استحکام کا بھی خاتمہ ہو گا اور پاکستان بھی ترقی کرے گا اور جن لوگوں نے نئے پاکستان کے نام پر عوام کے ساتھ جو کھیلواڑ کیا تھا ان کا بھی محاسبہ کیا جائے گا اور ان سے قومی دولت کا حساب لیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -