مسنگ انتقالات کی رپورٹ مشکوک، متعدد موضع جات کا ریکارڈ گول کر دیا گیا

         مسنگ انتقالات کی رپورٹ مشکوک، متعدد موضع جات کا ریکارڈ گول کر دیا ...

  

           لاہور(عامر بٹ سے)صوبائی دارالحکومت میں محکمہ ریونیو کی جانب سے مسنگ انتقالات کے حوالے سے رپورٹ مشکوک،نیاز بیگ،اٹاری سروبہ،کاہنہ،کوٹ لکھپت اور امر سدھو سمیت متعدد موضع جات سے گمشدہ ہونے والے انتقالوں کے اعدادو شمار گول کر دیے گئے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کی حدود میں پٹوار خانہ جات سے گمشدہ،غائب،چوری،یا لاپتہ ہونے والے انتقالات کے حوالے سے محکمہ ریونیو کی انتظامی افسران کی جانب سے رپورٹ مرتب کی گئی ہے جس کے مطابق تحصیل سٹی اور تحصیل رائے ونڈ کو مسنگ انتقالات سے پاک قرار دے دیا گیا ہے اس طرح تحصیل کینٹ میں 3انتقال،ماڈل ٹاؤن میں 131اور تحصیل شالامارمیں 24انتقالات کی مسنگ ظاہر کی گئی ہے گذشتہ دنوں مرتب کی جانے والی رپورٹس کو بورڈ آف ریونیو میں بھجوا دیا گیا ہے ریونیو ذرائع نے آگاہی دی ہے کہ مسنگ انتقالات کی مرتب کردہ رپورٹس حقائق پر مبنی نہیں کیونکہ تحصیل سٹی میں اشتمال سے ضم ہونے والے موضع نیاز بیگ کے سینکڑوں انتقال پرت سرکار اور پرت پٹوار غائب ہو چکے ہیں جن کی آج تک تفصیلات ہی نہیں مل سکیں اور نہ ہی کوئی تفصیلی رپورٹ مرتب کی جا سکی ہے اسطرح سینکڑوں آن لائن موضع جات اور مینوئل موضع جات میں پرت پٹوار اور پرت سرکار کی بے تحاشہ مسنگ موجود ہے جس میں،بیلہ بستی رام،رام کشن باغانوالہ،بیگم کوٹ،کوٹ مجید،سگیاں کلاں،شیش محل،لاہور خاص،نولکھا،نوناریاں،شدادکوٹ،مزنگ،نواں کوٹ،پکھی ٹھٹھی،سید پورجھگیاں،ناگرہ،سمیت دیگر موضع جات میں بھی ناصرف پرت پٹوار انتقالات کی مسنگ ہے بلکہ روزنامچہ جات،فیلڈ بکس،مساوی سمیت دیگر اہم ریونیوریکارڈ بھی لاپتہ ہے جس کی کوئی تفصیلی رپورٹ تیارنہیں ہوئی اس کے علاوہ تحصیل کینٹ کے موضع گوہاوہ،سیجپال،چوہنگ خوردکیراں،چرڑ،کوڑے سمیت متعدد موضع جات میں بھی انتقالات کی مسنگ کے مسائل ہیں،ماڈل ٹاؤن،رائے ونڈ اور شالیمار میں بھی مسنگ انتقالات کی بھر مار ہے، محکمہ ریونیو کے متعدد تھانوں میں فیلڈ بکس،مساوی،جلد انتقالات،پرت سرکار کے مٹھے اور دیگر سرکاری ریکارڈ چوری ہونے کے حوالے سے مقدمات بھی درج کئے گئے تاہم جو اعدادوشمار ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بھجوائے گئے ان میں نمایاں کمی کے امکان ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -