وزیر اعظم کی تبدیلی آئینی اور جمہوری معاملہ ہے،مسعود عزیز

وزیر اعظم کی تبدیلی آئینی اور جمہوری معاملہ ہے،مسعود عزیز

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پارلیمان میں وزیراعظم کی تبدیلی آئینی اور جمہوری معاملہ ہے، آئین کی حکمرانی سے پارلیمان کی بالادستی مضبوط و مستحکم ہوگی۔ محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن  پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب،مسعود عزیز خان ایڈو و کیٹ،صائمہ عامر خان ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری پیپلز وومن ونگ جنوبی پنجاب،مسعود ہاشمی ایڈو وکیٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری،میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن سمیت کو ایوان میں قائد ایوان کی کامیاب تبدیلی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی قائدین نے بڑے تحمل،برداشت اور سیاسی روا د ار ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نیازی کی غیر سیاسی فسطائی سوچ کو شکست دی ہے، نااہل سلیکٹڈ نے اپنی نالائقی سے جمہوری معاملات کو بگاڑنے کی کوشش کی لیکن مقننہ اور عدلیہ نے ملکر جمہوری روایات کو مظبوط کر کے چابت کیا ہے کہ اب آئندہ پاکستان میں صرف اور صرف جمہوریت کا دور ہوگا،سلیم بھٹی نے کہا کہ نئے  وزیراعظم کے لئے نیازی سرکار کی نالائقیوں پر  قابو پانا آسان نہیں۔

  ہوگا، نئی آنے والی سیاسی اور جمہوری قیادت سابقہ حکمرانوں کے غلط دعووں کو اپنے عمل سے مسترد کرے گی جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ مسلم آمہہ کی ترقی،فلاح اور پائیدار استحکام کے لئے راہ ہموار ہوگی،انہوں نے کہا کہ آنے والی حکومت یقیناًقومی حکومت کی مانند ہوگی کیونکہ اس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندے شامل ہوں گے، جو پاکستان سے غربت،بھوک،افلاس،بیماری اور جہالت کے خاتمہ کے لئے مل جل کر کام کرے گی،سلیم بھٹی نے مذید کہا کہ نیازی سرکار کے اپنے اراکین کئی سالوں سے حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے چلے آرہے ہیں،لہذا اراکین اسمبلی  اور سیاسی جماعتوں پر غیر ملکی امداد کا الزام یکسر غلط ہے۔ پاکستان کی سیاسی جماعتیں محب وطن ہیں جن کو پاکستان کے عوام نے اپنے ووٹ سے منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجا ہے، ایسے الزامات لگا کر عمران خان پاکستان کے عوام کی توہین کر رہے ہیں،عوام انہیں معاف نہیں کرے گی،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -