پی ڈی ایم کی کامیابی سے اپوزیشن نے سکھ کا سانس لیا،عمران نذیر

پی ڈی ایم کی کامیابی سے اپوزیشن نے سکھ کا سانس لیا،عمران نذیر

  

  لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) لاہور کے قائم مقام صدر خواجہ عمران نذیر ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک ڈاکٹر اسد اشرف اور سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر 22کروڑ عوام نے خوشی کا سانس لیا ہے، عوام کی مشکلات میں کمی کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے،، آئین اور قانون کے تحت تبدیلی آئی ہے، ایک مسخرے اور آئین شکن کا دور تھا ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فتح کا دن ہے، نااہل حکمرانوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد انتقام نہیں ملک کو ترقی اور استحکام دینا ہے، نئی حکومت نے معیشت ٹھیک کرنی ہے عوام کی حالت بہتر کرنی ہے۔سابق حکمران انتقام کی سوچ کے ساتھ وہ اقتدار میں آئے تھے، یہ وہ لوگ ہیں جو اقتدار کے بغیر گزارہ نہیں کر سکتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -