عمران خان عدالتی فیصلہ نہ مان کر ذلت والا راستہ اختیار کیا،عبدالغفار روپڑی

  عمران خان عدالتی فیصلہ نہ مان کر ذلت والا راستہ اختیار کیا،عبدالغفار روپڑی

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی،سیکرٹری جنرل پروفیسر عبدالمجید،مولانا شکیل الرحمان ناصراور حافظ عبدالوحید روپڑی نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرکے عمران حکومت نے ذلت والا راستہ اختیار کیا جو مستقبل میں ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا پاکستان میں جمہوریت کی دشمن خود سیاسی جماعتیں ہیں جو نہ جمہوری نظام کو مضبوط ہونے دیتی ہیں نہ ملکی معیشت کو اسی وجہ سے غریب کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب مانگا منڈی کے سرپرست ملک ممتاز حسین سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتم النبین ؐکے احکامات کی روشنی میں امت کی رہنمائی کے لیے دینی مدارس اہم کرداراداکرر ہے ہیں جماعت اہلحدیث یہ سمجھتی ہے پاکستان میں نظام قرآن اور نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے عملی نفاذ ھی مسائل کا حل ہے۔قر آن وسنت کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ایک فلاحی معاشرہ قائم کیا جا سکتاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -