رمپ ہوم میں بچوں کو معیای تعلیم دی جاتی ہے،صائم علی دادا

رمپ ہوم میں بچوں کو معیای تعلیم دی جاتی ہے،صائم علی دادا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) رمپ ہوم کے بچوں اور سٹاف نے روٹری انٹرنیشنل کلب کے ڈسٹرکٹ گورنر چوہدری سیف اللہ اعجاز روٹری کلب لاہور گارڈن اور روٹری کلب کے ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں معززین شہر نے بھی شرکت کی اس موقع پر چیئرمین رمپ ٹرسٹ نے مہمانوں کو سپاس نامہ پیش کیا جس میں بتایا کہ رمپ ٹرسٹ کے زیراہتمام 4کنال رقبے پر ایک گھر رمپ ہوم کے نام سے بنایا ہے۔ رمپ ہاوس میں 50 بچے رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت رمپ ہوم میں 27 بچے رہائش پذیر ہیں 5 سے 8 سال تک کی عمر کے بے سہارا بچوں کو رجسٹرڈ کرکے بہترین تعلیم و تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ صدر صائم علی دادا اور سابق صدر میاں امتیاز احمد روٹری انٹرنیشنل کلب نے رمپ ہوم کی انسانیت کی بھلائی اور نسل نو کے روشن مستقبل کیلئے موثر کردار کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے پراجیکٹس کا مقصد خالص انسانی خدمت ہے جوکہ قابل ستائش ہے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -