عدم اعتماد کی کامیابی عدلیہ اور جمہوریت کی فتح،عدنان ہنجراء

 عدم اعتماد کی کامیابی عدلیہ اور جمہوریت کی فتح،عدنان ہنجراء

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے رہنماچوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی کامیابی عدلیہ اور جمہوریت کی فتح ہے اس فتح سے  میاں نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا اور حکومتی ارسطو ہار گئے جو لوگ سمجھتے تھے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کیوں کہ مسلم لیگ ن نے مرکز میں بھی اپنی سٹرینتھ شوکی اور پنجاب میں بھی اپنی سٹرینتھ شو کردی جس کے بعد عمران خان اور اس کے حواریوں کا حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

 بنتا حکومت نے اپنی ہار تسلیم کرلی ہے کیونکہ وہ عوام اور پارلیمنٹ دونوں جگہ پر مسترد ہوئے ہیں عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کی عوام کو ضرورت نہیں کیونکہ اس حکومت نے عوام کو مہنگائی غربت بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ عوام حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں اور انشاء  اللہ آج  عدم اعتماد کی صورت میں اس حکومت کو گھر جانا پڑے گا انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن پنجاب سمیت پورے پاکستان میں حکومت بنائے گی اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -