مخدوش اقتصاد ی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،ایم عثمان ملک

مخدوش اقتصاد ی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،ایم عثمان ملک

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس ایم عثمان ملک نے کہا ہے کہ ملک میں جاری کئی ہفتوں سے غیر یقینی حالات، معاشی مسائل، مخدوش اقتصادی صورتحال انتہائی افسوسناک ہے۔ عوام مہنگائی اور اخراجات کے بے لگام حالات سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ کاروبار دن بدن دباو میں آرہے ہیں۔ پونے چار سال سے کرونا بحران کے بعد معاشی بحران مہنگائی، بے روزگاری ٹیکسوں کی بھرمار کے حالات نے تاجروں صنعتکاروں دکانداروں کیلئے کاروباری امور کا پہیہ رواں رکھنا شدید محال کردیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کی قیادت نے ہمیشہ تاجروں اور اقتصادی شعبہ ہائے زندگی کے حقوق کی بے باک نمائندگی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک زندگی ہے اپنے تاجر بھائیوں کی فلاح کے لئے کوشاں رہوں گا۔

اور ایسی پالیسیوں کے لیے جدوجہد کی جائے گی جن سے ہماری کمیونٹی خوشحالی کی طرف آئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -