روک بال ٹورنامنٹ 14 اپریل سیشروع ہوگا

   روک بال ٹورنامنٹ 14 اپریل سیشروع ہوگا

  

 اسلام آباد (این این آئی) سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان روک بال فیڈریشن کے تعاون سے آل پاکستان عبدالرراق آرائیں فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ 14 اپریل سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گا۔ گذشتہ روز پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں ایونٹ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ ہرسال رمضان المبارک میں منعقد کروایا جاتا ہے۔

 اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لئے رجسٹریشن کا عمل 10 اپریل تک کروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ 17 اپریل تک جاری رہے گا۔اورٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -