سنوکر ٹورنامنٹ، عبدالستار نے کاشف خان کو شکست دیدی

سنوکر ٹورنامنٹ، عبدالستار نے کاشف خان کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اے پی پی):پہلے کے پی ٹی اسنوکر ٹورنامنٹ میں عبدالستار نے کاشف خان کو 3-1 سے شکست دے دی۔ میچ کو تماشائیوں نے سراہا اور عبد الستار کے کھیل کو دل کھول کر داد تحسین سے نوازا۔فریمز کے حساب سے عبدل الستار بمقابلہ کاشف خان اسکور 52/19، 36/68، 36/61اور 56/58 رہا۔ یاد رہے کہ کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں ماہ رمضان میں پہلے  کے پی ٹی اسنوکر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں 16کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والے کھلاڑی کو 50 ہزار کیش اور ٹرافی دی جائے گی جبکہ رنرز اپ 30 ہزار کیش انعام کا مستحق ہوگا ایونٹ کے انعقاد کا مقصد کھیل کو فروغ دینا ہے بڑی تعداد میں کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔