آئی پی ایل، رائل چیلنجرز بنگلور نے ممبئی انڈینز کوہرا دیا

آئی پی ایل، رائل چیلنجرز بنگلور نے ممبئی انڈینز کوہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پونے (اے پی پی):انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے ممبئی انڈینز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، پونے میں کھیلے گئے لیگ کے 18 ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، سوریاکمار یادیو نے 68 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، ہسرنگا ڈی سلوا اور ہرشل پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں رائل چیلنجرز بنگلور نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، انوج راوت نے 66 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ویرات کوہلی 48 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے بار رہے۔آج واحد میچ میں سن رائزرز حیدر آباد اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں پاٹل میں مدمقابل ہوں گی، آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لیگ کا 21 واں میچ سن رائزرز حیدر آباد اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیموں کے درمیان پاٹل میں کھیلا جائے گا۔ گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سن رائزرز حیدر آباد نے3میچ کھیل کر1میں کامیابی حاصل کی ہے۔